0
0
0
حملے میں این ڈی ایس کے درجنوں افسران یا تو مارے گئے یا پھر زخمی ہوئے

شعیب سعید آسی

افغانستان کے صوبے غزنی میں انٹیلی جنس کے دفتر پر طالبان کے کار بم حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے غزنی میں این ڈی ایس کے یونٹ کو نشانہ بنایا۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق حملے میں این ڈی ایس کے 8 اہلکاروں سمیت 13 افراد اور ایک بچہ ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق خود کش حملے میں 180 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 60 بچے بھی شامل ہیں جو جائے وقوعہ کے قریب ہی واقع اسکول میں موجود تھے۔

غزنی کے ہیلتھ ڈائریکٹر زاہر شاہ نکمال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب طالبان نے این ڈی ایس کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں این ڈی ایس کے درجنوں افسران یا تو مارے گئے یا پھر زخمی ہوئے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس