حمزہ شہباز اور سلمان رفیق آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے

شعیب سعید آسی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان رفیق آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دونوں اراکین پنجاب اسمبلی قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں جنہیں آمدن سے زائد اثاثوں سمیت دیگر کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس