سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔

شعیب سعید آسی

 مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ 

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی تو اس موقع پر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد اُن کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس