0
1
0
مضر صحت اجزاء استعمال کرنےوالے یونٹ سیل، قانونی کارروائی بھی کی جائیگی،رجسٹرڈ،غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف بلا امتیازایکشن لیا جائیگا،ڈائریکٹر ایس ڈی سی لاہور

شعیب سعید آسی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا پلان تیار کرلیا ۔ مارکیٹ میں رکھی گئی کاسمیٹکس کے نمونے خفیہ طور پر اکٹھے کر کے ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے ۔ مضر صحت کیمیکل انسانی جلد کیلئے کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بننے والے اجزاء استعمال کرنے والی کمپنیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے عبدالعلیم میمن نے ڈائریکٹر سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور زون محمد یٰسین اختر کو ٹاسک سونپ دیا ۔ جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ سے کاسمیٹکس کے نمونے حاصل کرکے لیب میں ٹیسٹنگ کیلئے بھجوا دیئے ہیں ۔ حد سے زیادہ کیمیکل یامضر صحت اجزاء استعمال کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگا ۔ ڈائریکٹر ایس ڈی سی محمد یٰسین اختر نے کہا ہے کہ پی ایس کیو سی اے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی پروڈکشن روک کر سٹاک ضبط کر لیا جائیگا جبکہ غیر رجسٹرڈ ( غیر قانونی) کمپنیوں کے یونٹ سیل کر دیئے جائیں گے ۔ مزید برآں ایسی مضر صحت کریموں کا سٹاک بھی سٹورز سے ہٹا دیا جائیگا اور تعاون نہ کرنیوالے سٹور مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی ۔ ڈائریکٹر ایس ڈی سی محمد یٰسین اختر کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کر دیا جائیگا ۔ 

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس