0
0
0
مجموعی معاشی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھا گیا تھا تاہم یہ 3.3 فیصد رہی،

شعیب سعید آسی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج شام 5 بجے اقتصادی سروے پیش کریں گے۔

اقتصادی سروے سے متعلق جیو کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مجموعی معاشی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھا گیا تھا تاہم یہ 3.3 فیصد رہی جبکہ عمومی حکومتی خدمات نے 7.2 فیصد کا ہدف پورا کرلیا اور کارکردگی 7.9 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کی شرح 3.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 0.8 فیصد رہی، صنعتی شعبے کی ترقی 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 1.4 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق خدمات کے شعبے کی شرح 6.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.7 فیصد رہی جب کہ بجلی کی پیداوار اور گیس کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ شرح 7.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 40.5 فیصد رہی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس