0
0
0
سات مراحل کے دوران ہونے والی ووٹنگ کی گنتی 23 مئی کو ہوگی جس کے بعد اُسی روز انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

شعیب سعید آسی

 بھارت کے عام انتخابات کا آج ساتواں اور آخری مرحلہ ہے جس کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے اور 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔ 

ووٹنگ کے دوران ریاست اتر پردیش، بہار، پنجاب اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو وراناسائی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونا انتخابی عمل آج مکمل ہوگا جس کے دوران مختلف ریاستوں میں 7 مراحل کے دوران ووٹنگ ہوئی اور 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد اُسی روز انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس