0
0
0
رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 26 زخمی ہوئے

شعیب سعید آسی

 حساس اداروں نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس