دنیا کا سب سے کم وزن بچہ قرار دیے جانے والا ریوسوکے اپنی ماں اور باپ کے ساتھ۔ فوٹو کریڈٹ

شعیب سعید آسی

جاپان میں صرف ایک پاؤ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو ساڑھے 6 ماہ اسپتال میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔

یکم اکتوبر کو آپریشن کے ذریعے پری میچور پیدا ہونے والے بچے کو 258 گرام وزن کی وجہ سے دنیا کا سب سے کم وزن بچہ قرار دیا گیا تھا۔

بچے کی قبل از وقت اور سیزرین پیدائش کا سبب ماں کا ہائی بلڈ پریشر تھا۔ ابتدا میں بچے کا زندہ رہنا مشکل قرار دیا جا رہا تھا مگر ساڑھے 6 ماہ کی نگہداشت کے بعد بچہ صحتیاب ہو گیا۔

سب سے چھوٹے بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ رکھنے والی یونی ورسٹی آف لووا کے مطابق اس بچے سے قبل گزشتہ برس جاپان میں پیدا ہونے والا 9.5 اونس کا بچہ سب سے چھوٹا بچہ شمار کیا جاتا تھا۔

بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر بہت پریشان تھیں لیکن اب مطمئن ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی پیدائش کے فوراً بعد انہیں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن اب بچہ ٹھیک ہے اور 7.4 پاؤنڈ کے وزن کے ساتھ گھر جا رہا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق پیدائش کے وقت بچے کی لمبائی صرف 8.7 انچ تھی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس