0
0
0
جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے

شعیب سعید آسی

ایران نے پاکستان کی سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیے، طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابقایران بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کرنے لگا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں 10 ٹی ایف بیس پر جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔ کچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ رکھتی ہے۔

 اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت بھارت کے ساتھ مل کر کھلم کھلے انداز میں پاکستان کو دھمکیاں دے چکی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ایران کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔ ایران کو پاکستان کیخلاف بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس