0
0
0
ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر کے مطابق پنجاب میں دو سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے

شعیب سعید آسی

لاہور کے علاقے شالیمار ٹاون کے 8 ماہ کےیاشف میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ رواں سال پنجاب میں سامنے آنے والا پہلا پولیو کیس ہے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر کے مطابق پنجاب میں دو سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔شالیمار ٹاؤن کا آٹھ ماہ کا یاشف کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں زیر علاج ہے، وہ قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے پولیو میں مبتلا ہوا۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق 2017 میں صوبے میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس