جمعرات, جولائی 29
d988d8b2db8cd8b1d8a7d8b9d8b8d985 daa9db92 d985d8b9d8a7d988d986d990 d8aed8b5d988d8b5db8c daa9db8c d8a7d9bed988d8b2db8cd8b4d986 d8acd985
خبریںاسلام آبادپاکستان

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کی اپوزیشن جماعتوں‌ کو میثاق ماحولیات کی پیش کش

d988d8b2db8cd8b1d8a7d8b9d8b8d985 daa9db92 d985d8b9d8a7d988d986d990 d8aed8b5d988d8b5db8c daa9db8c d8a7d9bed988d8b2db8cd8b4d986 d8acd985

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ  اپوزیشن جماعت باقی معاملے پر سیاست کرے مگر ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کرے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو پیش کش کی کہ وہ ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر میثاق ماحولیات پر چلیں‘۔

امین اسلم نے اپوزیشن جماعتوں کو میثاق ماحولیات کی دعوت دیتے ہوئے کہا  کہ ’آج وزیر اعظم عمران خان کی گرین پالیسیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان صرف 2 سے تین سال کے دوران ماحولیات کے نقشے پر ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک وہ اقدامات نہیں کیے مگر عمران خان نے وہ کام کیے ہیں‘۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتیں حکومت سے میثاق ماحولیات کریں اور ماحولیات کے علاوہ باقی معاملات پر سیاست کریں، ہمیں آنے والی نسلوں اور ملک کی بقا کے حوالے سے اپنا عزم دکھانا ضروری ہے‘۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ’اپوزیشن کی تنقید کے باوجود ہماری نیت صاف تھی، ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کےمستقبل کے لیے کام کیا، وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن کے بارے میں نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے سوچ رہے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے