جمعرات, جولائی 29
خبریںپاکستانسیاستکراچی

تاجروں‌ کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی ہے، ایم کیو ایم

d8aad8a7d8acd8b1d988dabae2808c daa9db92 d8aed984d8a7d981 d8b7d8a7d982d8aa daa9d8a7 d8a7d8b3d8aad8b9d985d8a7d984 d985d984daa9 d8afd8b4 1

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تاجروں کے رات آٹھ بجے دکانیں کھولنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

 تاجروں کی جانب سے رات آٹھ بجے تک دکانیں کھولنے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر سندھ کے شہری علاقوں کے تاجروں کے مطالبہ کی حمایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’ رات 8 بجے تک دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ایم کیو ایم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نااہل سندھ حکومت کراچی دشمنی میں ناقابل عمل فیصلے مسلط کر رہی ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کے تاجروں کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے‘۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’جبراً فیصلے مسلط کرنا ملک کو انارکی کی جانب لے جائے گا،سندھ حکومت کو پولیس گردی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے