جمعرات, جولائی 29
d9bed8b4d8a7d988d8b1 d8b1daa9d986 d8a7d8b3d985d8a8d984db8c d986db92 daafd8b1da88 d8a7d8b3d9b9db8cd8b4d986 d8acd8a7daa9d8b1 d8a8d8acd984
پاکستانخبریں

پشاور: رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن جاکر بجلی بحال کردی

d9bed8b4d8a7d988d8b1 d8b1daa9d986 d8a7d8b3d985d8a8d984db8c d986db92 daafd8b1da88 d8a7d8b3d9b9db8cd8b4d986 d8acd8a7daa9d8b1 d8a8d8acd984

پشاور میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے گرڈ اسٹیشن میں جاکر خود بجلی بحال کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پشاور کے اخوند آباد گرڈ اسٹیشن میں لوگوں کے ہمراہ جاکر خود بجلی بحال کردی۔

ذرائع کے مطابق عملے نے بہانہ کیا کہ فیڈرز میں خرابی ہے اس لیے بجلی بحال نہیں کی جارہی، خرابی کی وجہ سے کوئی کرنٹ لگنے سے مر بھی سکتا ہے۔

رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ ’کوئی خرابی نہیں ہے، اگر کوئی مر گیا تو میں جانوں اور میرا کام جانے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے، واپڈا اہلکار کو گریبان سے پکڑیں جو اہلکار بجلی بند کرنے آئے انہیں پکڑ کر باندھ دیں۔

رکن اسمبلی فضل الٰہی نے بجلی بحال کرنے کے بعد عوام سے گفتگو بھی کی، بجلی بحال ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سخت گرمی کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے