20 جنوری, 2021
2 80
خبریںپاکستانتعلیم و صحتحیدرآبادسندھ

مثبت کرونا کیسز کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بھی بند

کرونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے 2سو سے زائد عملے کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، جن میں سے 17 کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے، یونیورسٹی میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث یکم دسمبر تک یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 26اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو 6نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اگلے ہی روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے