17 جنوری, 2021
3 21
خبریںبین الاقوامیفلمزفن و ثقافتہالی ووڈ

’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن لیں گے

کیا فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں 57 سالہ اداکار جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد اداکار 54 سالہ میڈس مکلسن لیں گے؟

شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق کہ ڈینش نژاد 54 سالہ اداکار میڈس مکلسن اور فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک پروڈکشن کمپنی اور ڈینش اداکار کے درمیان نئی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مذکرات ابتدائی مراحل میں ہیں اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ امکانات یہی ہیں کہ ڈینش اداکار کو جونی ڈیپ کی جگہ کاسٹ کرلیا جائے گا۔

میڈس مکلسن فنٹیسی فلم میں جونی ڈیپ کی جگہ لیں گے جو سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں کام کر چکے تھے میڈس مکلسن سابق ڈینش جمناسٹک آرٹسٹ اور ڈانسر ہیں اور انہوں نے ڈینش فلموں سمیت متعدد ہا لی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کو امریکی و برطانوی فلم ساز و کمپنیاں مشترکہ طور پر بنا رہی ہیں اور اس سیریز کی کہانی معروف فنٹیسی سیریز ہیری پوٹر کے کرداروں پر مبنی ہے۔

اس فلم سیریز کی 2 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اس کی پہلی فلم 2016ء جبکہ دوسری فلم 2018ء میں ریلیز کی گئی تھی اب اس کی تیسری فلم آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018ء میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015ء میں شادی کی تھی تاہم 2016ء میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے معاملے پر ان کے مداح ناخوش تھے اور انہوں نے اس عمل کو ناانصافی قرار دیا تھا اور جونی ڈیپ کو ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا تھا جونی ڈیپ کے مداحوں نے آن لائن پلیٹ فارم چینج آرگنائیزیشن پر اداکار کے حق میں پٹیشن کا آغاز کر دیا۔

پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ کو واپس فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کا حصہ بنایا جائے انہیں فلم سے الگ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے وارنر بروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفی دیں اور فینٹسٹک بیٹس 3 فلم میں گرائنڈوالڈ کے اپنے کردار کو چھوڑ دیں۔ یہ اس واقعے کی وجہ سے ہوا ہے جس میں عدالت نے “دی سن”اخبار کے ساتھ اپنے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جو سراسر غیر منصفانہ تھا۔ ہم اسے واپس چاہتے ہیں! وارنر بروس کو عوام کی بات سننی چاہئے یا ہم فلم کا بائیکاٹ کریں گے!

جس پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اداکار کے مداح ان کی حمایت کریں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر جونی ڈیپ کو واپس فلم کا حصہ بنایا جائے گا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے