0
0
0
اسپیکر قومی اسملی نے کہا کہ مدارس سےمتعلق غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے

شعیب سعید آسی

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جارہی ہے۔

صوابی کے علاقے پنج پیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ کرایا اور نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا، پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت شامل کریں گے اور اسکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ کریں گے۔

اسپیکر قومی اسملی نے کہا کہ مدارس سےمتعلق غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، مدارس کیلئے نیا نصاب نہیں لارہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جارہی ہے، میرے اور عمران خان کے رہتے ایسا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مدارس اسلام کا قلعہ اور امن کے داعی ہیں، مدارس ہمارے لئے اولین ترجیح ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس