0
0
0
پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسپیشل جج سینٹرل نے اینکر پرسن شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا، ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے سے قبل شاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے اور فیصلہ آنے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے عدالت میں موجود ایف آئی اے ٹیم انہیں گرفتاری نہیں کرسکی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے کی ٹیم عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اینکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، اینکر پر 3 کروڑ 30 روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس