0
0
0
ایک آسٹریلوی تنظیم مسنگ پرسنز ایکشن نیٹ ورک (ایم پی اے این) نے انویسیبل دوست نامی مہم کا آغاز کیا ہے، اور لوگوں سےکہا ہے کہ لاپتہ افراد اور دوستوں کے پروفائلز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شامل کریں.

فیس بک نے چہرے کی شناخت کی جدید خصوصیت متعارف کروائی ہے، جو خود بخود تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ کردیتی ہے، یہاں تک کہ اگر وہ پس منظر میں ہیں. صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے، اور پوچھا جاتا ہے کہ اگر وہ تصاویر میں خود کو ٹیگ کروانا چاہتے ہیں یا نہیں.

لاپتہ افراد کی یہ پروفائلز، جیسے کہ زیک بارنس جو 2016 میں غائب ہوئے، اصل میں (ایم پی اے این) کی طرف سے چل رہے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی لا پتہ شخص کو فیس بک کی چہرے کی شناختی خصوصیت کی طرف سے ٹیگ کیا جاتا ہے تو یہ اطلاع  تنظیم کو مل جائے گی.

(ایم پی اے این) کے بانی اور سی ای او لورین اوکیفی نے بتایا کہ یہ 2018 کا ہائی ٹیک لاپتہ افراد پوسٹر ہے - ہم صرف اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو کہ مفت میں دستیاب ہے-

فیس بک نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ اس کی چہرے کی شناخت کی خصوصیت کس حد تک درست ہے، لیکن اس کی ڈیپ فیس الگورتھم نے لوگوں کو 4،000 افراد کی ڈیٹا بیس میں سے 97.35 فیصد درستگی کے ساتھ شناخت کیا.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس