0
0
0
انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موبائل صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز تلاش یا شیئر کرنے کیلئے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق یومیہ لاکھوں لوگ یوٹیوب پر آتے اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ سبقت کی دوڑ میں ویب سائٹ سرفہرست رہے۔
کمپنی نے گزشتہ برس صارفین کیلئے ’ڈارک تھیم‘ نامی فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جسے اب خاموشی سے موبائل ایپ میں شامل کر دیا گیا۔
یوٹیوب ’ڈارک تھیم‘ نامی فیچر  کے بعد اب صارفین ایپلیکشن کے بیک گراؤنڈ کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے، قبل ازیں سفید رنگ کی وجہ سے دھوپ اور کم روشنی میں ویڈیوز دیکھنے میں مشکلات پیش آتی تھیں مگر اب یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

فیچر ایکٹیو کرنے کا طریقہ:

فیچر ایکٹیو کرنے کا طریقہ:

یوٹیوب ایپ کھولیں اور پھر اوپر کی جانب دائیں ہاتھ پر نظر آنے والے آپشن پر کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد نیچے ایک بار کھل جائے گی جہاں سیٹنگز کا آپشن نظر آئے گا۔

اب سیٹنگز کے آپشن پر کلک کر یں جس کے بعد (جنرل) General نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے ‘ڈارک تھیم‘ کا آپشن نظر آئے گا جسے آن کریں گے تو بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے موبائل کی بیٹری ٹائمنگ بڑھ جائے گی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس