0
0
0
سی این جی کی قیمت 100 کا ہندسہ عبور کر گئی، 104 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، اسٹیشن مالکان نے سی این جی فی کلو کے بجائے فی لیٹر سے فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد گاڑی مالکان، ٹرانسپورٹر، مسافروں سمیت طلباء وطالبات سب ہی پریشان ہو گئے ہیں۔
کراچی ٹرانسپورٹ اونرز نے 10 روز بعد مزید 10 روپے کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، بصورت دیگر کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سے گیس کی فروخت فی کلو کے بجائے 79روپے فی لیٹر کے حساب سے کی جائے گی۔
اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ اوگرا سے سی این جی کی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقاء بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس