0
0
0
ہسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کے سفید خلیوں کی کمی کی بیماری میں مبتلا اور منشیات کی عادی تھیں۔

شعیب سعید آسی

(شوبز ڈیسک)  معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ طویل علالت کے بعد انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ملتان میں انتقال کرگئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کی بیماری میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 10 روز سے ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھیں، جو آج صبح خالقِ حقیقی سے جاملیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کے سفید خلیوں کی کمی کی بیماری میں مبتلا اور منشیات کی عادی تھیں۔
35 سالہ نائلہ شاہ نے کیرئیر کا آغاز اسٹیج ڈانسر کی حیثیت سے کیا تھا، انہوں نے کئی ٹی وی پروگرام بھی کیے اور پھر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا۔تاہم شوہر کے انتقال کے بعد نائلہ شاہ کے خاندان والوں کی جانب سے ان کی جائیداد پر قبضہ کر لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے انتہائی غربت میں زندگی گزاری اور بھیک مانگ کر گزر بسر کی۔نائلہ شاہ نے سوگواران میں ایک 7 سالہ بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو چھوڑا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس