0
0
0
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ذخائر میں 29.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 9 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی واقع ہوگئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
بینک کے مطابق مجموعی ذخائر 27.3 کروڑ ڈالر کمی سے 15.52 ارب ڈالر رہ گئے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، جو ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، وفد سے ملکی معاشی صورت حال اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس