0
0
0
پنجاب کی مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جس میں 66 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
انٹری ٹیسٹ کیلئے 13 شہروں میں 28 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 66 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ شامل ہیں۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے 7 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 19 ہزار سے زائد امیدوار میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں 3,610 امیدوار میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے امیدوار ہیں جبکہ یونیورسٹی آف گجرات میں 1,323 طالبات اور 1،323 طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
سرگودھا میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ میں 2،803 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کیلئے 200 سے زائد افراد پرمشتمل عملہ ڈیوٹی دے رہا ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 3،405 نشستوں کیلئے پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس