0
0
0
پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی، کراچی سے لاہور، اسلام آباد کی پروازوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 7 دن میں پی ایس او کو ادائیگی نہ کرنے پر پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔
ذرائع پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کو جزوی طور پر ایندھن کی فراہمی روکی گئی ہے، واجبات ادا نہ کیے گئے تو دوسری جگہوں پر بھی فیول کی فراہمی بند کردیں گے۔
پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کے واجبات 17 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، پی آئی اے نے 6 دن سے روزانہ کی بنیاد پر واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔
بعدازاں پی ایس او نے پی آئی اے حکام کی یقین دہانی کے بعد فیول کی فراہمی بحال کردی، ترجمان پی ایس او کے مطابق یہ سہولت کل دوپہر ایک بجے تک فراہم کی گئی ہے، کل ایک بجے تک رواں ہفتے کی ادائیگی نہ ہوئی تو فیول فراہمی بند کر دیں گے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس