اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈولفن فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 14 سالہ سلیم پانی بھرنے گھر سے نکلا تھا

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے ہیں۔ لواحقین اور اہل علاقہ میں غم پایا جاتا ہے۔ انھوں نے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے گاڑی میں سوار نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی نہ روکنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے راہگیروں کی پروا کئے بغیر فائرنگ شروع کر دی۔

نوجوان کو گولیاں لگنے کے باوجود بھی ڈولفن اہلکاروں نے اپنی بائیک نہ روکی۔ گاڑی میں سوار افراد سے کوئی بھی مشکوک چیز نہ نکلی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈولفن فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 14 سالہ سلیم پانی بھرنے گھر سے نکلا تھا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس