28 جنوری, 2021
78e88d90 22df 11eb a35f 5ce7143ccd2e
خبریںافریقہبین الاقوامیفٹبالکھیل

لیجنڈری فٹبالر خطرناک ٹریفک حادثے کا شکار

دولا: بارسلونا اور چیلسی کلب کے لیجنڈری فٹبالر سیموئل ایتھو خطرناک ٹریفک حادثے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر سیموئل ایتھو شادی کی تقریب سے گھر واپس آ رہے تھے اس کے دوران بس اور ان کی گاڑی کے درمیان تصادم ہو گیا۔

2 13

رپورٹ کے مطابق اس ٹریفک حادثے کے باعث سابق کھلاڑی کی گاڑی شدید متاثر ہوئی جبکہ سیموئل کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کیمرون کے شہر دولا میں ایک شادی کی تقریب سے سیموئل کی گھر واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔ 39 سالہ سابق کھلاڑی کے جسم پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سیموئل محفوظ ہیں انہیں اسپتال سے جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے کے دوران بس نے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جن میں ایک کھلاڑی جبکہ دوسری مقامی شہری کی تھی، بس ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے