0
0
0
صدر ممنون حسین کو کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ رائل کالج آف فزیشن جیسے ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں صدر ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کی پروقار تقریب کالج آف فزیشن ایڈنبرامیں ہوئی، تقریب میں رائل کالج آف فزیشن کے صدر پروفیسر ڈیریک بل نے صدر مملکت کو اعزازی ڈگری سے نوازا۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ رائل کالج آف فزیشن جیسے معتبر ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان اور رائل کالج آف فزیشن کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
خیال رہے صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018ء کو پوری ہو رہی ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس