28 جنوری, 2021
1 16
خبریںپاکستاندلچسپ و عجیبسکھرسندھمیگزین

میری شادی کرواؤ، نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

سکھر: سندھ کے شہر پنو عاقل میں نوجوان شادی نہ کروانے پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب نوجوان حنیف دستی شادی نہ کروانے پر احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ پولیس نے نوجوان کو کھمبے سے اتار کر حراست میں لے لیا۔

کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ بھائی مجھے شادی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے، دوسری شادی کرنے کا خواہشمند حنیف تین بچوں کا باپ ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان نے بجلی کے پول پر چڑھ کر شادی کروانے کا مطالبہ کیا تھا، گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے اسے پول سے اتارا گیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے