0
0
0
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 50 روپے جبکہ ڈالر کی قدر میں 4 روپے سے زائد کمی ہوئی، اس سے قبل سونے اور امریکی کرنسی کے بھاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  2 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہوئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 123روپے 50پیسے کے دام سے فروخت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کے نرخ 2 ڈالر اضافے کے بعد 1،214 فی اونس تک پہنچے جس کے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
تاجروں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 55ہزار 200 جبکہ 10گرام سونا 172روپے بڑھ کر 47 ہزار 325روپے تک پہنچا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس