0
0
0
پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیئے جانے پراستعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اور معروف اداکارہ کنول نعمان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیے جانے کا ذکر ہےاستعفے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرکے کہا گیا ہےکہ دس سال تک پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی لیکن مجھے آپ کی جانب سے وقت نہ دیا گیا میرے کچھ تحفظات تھے جن کو مسلسل نظر انداز کیا گیا استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں آپ نے پورے ملک کے لوگوں کےدکھ سنے اور مسائل حل کیےلیکن میں فیض یاب نہ ہو سکی.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس