28 جنوری, 2021
COAS Qamar Javed Bajwa
خبریںاسلام آبادپاکستانپنجابراولپنڈیکھیلہاکی

عبدالرشید جونیئر کا انتقال، آرمی چیف کا اظہار افسوس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ان کے انتقال سے ملک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا۔

آرمی چیف نے عبدالرشید جونیئر مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی، انھوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے، اور اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق اولمپین عبدالرشید جونیئر کے انتقال سے ہاکی کے کھیل کو بڑا نقصان ہوا ہے، وہ 4 نومبر کو اسلام آباد میں طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

عبدالرشید کا شمار ہاکی کی تاریخ کے بہترین سینٹر فارورڈز میں ہوتا ہے، وہ 1968ء میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انھوں نے 3 اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عبدالرشید جونیئر 1972 میں سلور، 1976 میں برانز میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے، ریٹائرمنٹ سے قبل وہ 96 گولز کے ساتھ ملک کے بہترین گول اسکورر تھے۔

(No PR-215/2020-ISPR)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے