0
0
0
پاکستان میں انتخابات 2018 ء کے موقع پر مختلف فوڈ چینز جوتے اور ملبوسات کی کمپنیوں نے ووٹرز کو زبرست آفرز دے دی، یعنی ذمہ داری نبھائیں اور زبردست ڈسکاؤنٹ بھی پائیں۔

انتخابات کے دوران کھانے پینے کی مختلف دکانوں اور  دیگر اشیاء کی کمپنیوں کی جانب سے ووٹ ڈالنے والوں کیلئے ڈسکاؤنٹ آفرز کا اعلان کیا گیا ہے۔
ووٹ ڈالنے والوں کو کباب، کافی، چائے، شیک، جوس، بیکری آئٹمز،  جوتے اور ملبوسات پر 20 سے 50فی صد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
پزا، برگر، چائنیز یا پھر دیسی کھانا، جو چاہیں کھائیں لیکن پہلے ووٹ تو ڈال کر آئیں، مختلف فوڈ چینز نے ووٹرز کے لئے ڈسکاؤنٹس کا اعلان کر دیا۔
ووٹ آپ چاہے جسے بھی دیں، ان تمام کھانے پینے کی دکانوں کی جانب سے کسی کے لئے انتخابی مہم نہیں چلائی جارہی البتہ لوگوں کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
کل 25 جولائی کو عام انتخابات  2018ء کے سلسلے میں ملک بھر میں 10کروڑ 60 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

1۔ گل احمد

2۔ ثنا سفینہ

3۔ سوپر فیٹ

4۔ ثناء اللہ ۔ دی بگ سٹور

5۔ ایکسپریسو

6۔ ڈیل فرایئو

7۔ کبابستان

8۔ چارکول

9۔ پیراماؤنٹ

10۔ برگر لیب

11۔ امبروسیا

12۔ ایسکوائیرز کافی پاکستان

13۔ دی ڈیئلی

14۔ برگر ان لاء

15۔ ڈائیلاگ

16۔ چارکول باربی کیو اینڈ گرل

17۔ ایلیمنٹو کیفے

18۔ چھپا رستم

19۔ بریڈوس

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس