0
0
0
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے دورہ زمبابوے میں ایک روزہ میچز کی سیریز میں نئی تاریخ رقم کردی ہے

(سپورٹس ڈیسک) اوپنر امام الحق نے دورہ زمبابوے کے چوتھے اور پانچویں میچ میں سنچری اسکور کی یوں وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی 9 ایک روزہ میچز میں 4 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
5 میچوں کی اس سیریز میں  میں امام الحق نے 79 کی اوسط سے 395 رنز بنائے ہیں جبکہ 9 میچز میں 544 رنز بنائے ہیں ،جن میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
امام الحق نے اوپنر فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 304 رنز کی شراکت قائم کی تھی اور اپنے ہم وطن اوپننگ جوڑی محمد حفیظ اور عمران فرحت کے 228 اور سری لنکا بیٹسمین تھرنگا اور جے سوریا کے 287رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
اس سیریز کے دوران میں فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔
قومی ٹیم میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہنے والے امام الحق نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا کر ناقدین کے منہ بند کردیئے تھے ۔
امام الحق اگر ایسے ہی پرفارم کرتے رہے تو تیز ترین 1000 رنز کے علاوہ کئی اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس