26 جنوری, 2021
d8acd988d8a7d8af d8a7d8add985d8af daa9d8a7 daafd8a7d986d8a7 d8a8dabed8a7d8b1d8aa d985db8cdaba d985d988d8afdb8c daa9db8c d9bed8a7d984db8c
پاکستانخبریںفن و ثقافت

جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

سیاسی، سماجی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا-

جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا ’کسانا‘ نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔

گلوکار نے گانے ’کسانا‘ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ ان کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کی تحریک اور ترغیب دے۔‘

جواد احمد نے اپنا گانا کسانا دنیا بھر کے کسانوں کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ جواد احمد کی طرف سے یہ گانا کسانوں کی تمام عالمی تحریکوں کے نام ہے-

بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

کیونکہ بھارتی کسانوں کو تشویش ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے