0
0
0
تقریب کے بعد ہونے والے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو ہرا کر ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میزبان روس کے صدر ولادمیر پیوٹن اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو ورلڈ کپ فٹبال کی گیند قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد کے حوالے کرتے ہوئے

میزبان روس کے صدر ولادمیر پیوٹن اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو ورلڈ کپ فٹبال کی گیند قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد کے حوالے کرتے ہوئے

میزبان روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اگلے ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں عالمی کپ کی مشعل  دی۔ اس کے ساتھ ہی عالمی کپ کی مشعل دنیا کے سب سے بڑے ملک روس سے دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک قطر کو منتقل کردی گئی جس کی آبادی محض 23 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم نے روس اور فیفا کے صدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی مقابلے کو طے شدہ عالمی معیار کے مطابق منعقد کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور اس راہ میں حائل تمام تر مشکلات پر قابو پا لیں گے۔
اس سے قبل پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اس شاندار کھیل میں فینز کے لئے جو کچھ کیا اس پر ہمیں بہت فخر ہے، ہمیں بحیثیت قوم اور اور ملک دنیا بھر سے روس میں عالمی کپ کے لئے آنے والے فٹبال کے شائقین کے ساتھ جڑ کر بہت خوشی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے قطر کے دوست بھی 2022ء ورلڈ کپ کا انعقاد اسی طرح اعلٰی سطح پر کریں گے اور ہم اپنے تجربات سے انہیں آگاہ کرنے اور ان کی ایونٹ کے انعقاد کے لیے بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لوزنیکی سٹیڈیم، ماسکو، روس

لوزنیکی سٹیڈیم، ماسکو، روس

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی رنگارنگ اختتامی تقریب روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں انجام پائی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی اختتامی تقریب کا سٹیج

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی اختتامی تقریب کا سٹیج

امریکی اداکار اور گلوکار ول سمتھ، گلوکار نکی جیم، ایرا استریفی

امریکی اداکار اور گلوکار ول سمتھ، گلوکار نکی جیم، ایرا استریفی

لوزنیکی سٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں امریکی اداکار اور گلوکار ول سمتھ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کے آفیشل گانے 'لو اٹ اپ' پر پرفارمنس دی۔
اس کے بعد سمتھ کا سٹیج پر ساتھ دینے امریکا میں پیدا ہونے والے گلوکار نکی جیم، پویرٹو ریکان اور ایرا استریفی آئے اور اپنی پرفارمنس دی۔

اختتامی تقریب کے دوران

اختتامی تقریب کے دوران

زبیواکا وولف، 2018ء فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل ماسکاٹ

زبیواکا وولف، 2018ء فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل ماسکاٹ

روس کی اوپیرا سنگر ایدا گری فلینا اور زبیواکا وولف پرفارمنس کے دوران

روس کی اوپیرا سنگر ایدا گری فلینا اور زبیواکا وولف پرفارمنس کے دوران

80ہزار شائقین سے بھرے سٹیڈیم میں اختتامی تقریب اپنے منطقی انجام کی جانب گامزن تھی اور اس دوران روس کی اوپیرا سنگر ایدا گری فلینا نے روسی گانے کلنکا پر پرفارمنس دی جس میں جا بجا جھومتے بچوں اور دیگر فنکاروں نے بھی ساتھ دیا۔

عظیم برازیلین فٹبالر اور 2002ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رونالڈینو

عظیم برازیلین فٹبالر اور 2002ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رونالڈینو

ایدا گری فلینا کی پرفارمنس کے موقع پر عظیم برازیلین فٹبالر اور 2002ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رونالڈینو بھی مہمان کی حیثیت سے میدان میں آئے اور افریقی ڈھول کی تھاپ پر انہوں نے بھی تھوڑا رقص کیا اور ڈھول بھی بجایا۔ 

گزشتہ ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم جرمنی کے سابق کپتان فلپ لاہم ورلڈ کپ فٹبال کی ٹرافی میدان میں لائے۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم جرمنی کے سابق کپتان فلپ لاہم ورلڈ کپ فٹبال کی ٹرافی میدان میں لائے۔

80ہزار شائقین سے بھرا ماسکو کا لوزنیکی سٹیڈیم

80ہزار شائقین سے بھرا ماسکو کا لوزنیکی سٹیڈیم

تقریب کے دوران میدان میں بڑی اسکرین لائی گئی جس میں فائنل میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں فرانس اور کروشیا کے جھنڈے اور کھلاڑیوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ 

فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون ، فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو جبکہ کروشین صدر کولنڈا گربار گٹارووچ اور ان کے شوہر جیکوو گٹارووچ فائنل کے موقع پر

فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون ، فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو جبکہ کروشین صدر کولنڈا گربار گٹارووچ اور ان کے شوہر جیکوو گٹارووچ فائنل کے موقع پر

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی رنگارنگ اختتامی تقریب لوزنیکی سٹیڈیم، ماسکو میں انجام پائی جس کے بعد فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کو میدان میں لایا گیا جس کے ساتھ ہی عالمی کپ کے فائنل کا آغاز ہوا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے ایوارڈز

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے ایوارڈز

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو، میزبان روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اور کروشین صدر کولنڈا گربار گٹارووچ فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے اختتامی ایوازڈز دیتے ہوئے

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو، میزبان روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اور  کروشین صدر کولنڈا گربار گٹارووچ فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے اختتامی ایوازڈز دیتے ہوئے

گولڈن بال کا ایوارڈ کروشیا کے لوکا موڈریچ کو ملا

گولڈن بال کا ایوارڈ کروشیا کے لوکا موڈریچ کو ملا

انگلینڈ کے ہیری کین نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گول سکور کرنے پر گولڈن بوٹ کا اعزاز جیت لیا۔

انگلینڈ کے ہیری کین نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گول سکور کرنے پر گولڈن بوٹ کا اعزاز جیت لیا۔ (thesun)

بیلجیئم کے تہیبوت کورٹیوس نے ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کے طور پر گولڈن گلوز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بیلجیئم کے تہیبوت کورٹیوس نے ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کے طور پر گولڈن گلوز کا ایوارڈ حاصل کیا۔ (Royal Trending News)

فیئر پلے ٹرافی، سپین نےجیتی

فیئر پلے ٹرافی، سپین نےجیتی

سپین کی ٹیم 16 سٹیج پر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ فرانس کے مباپے کے حصے میں آیا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ فرانس کے مباپے کے حصے میں آیا۔

تیسری پوزیشن کے ساتھ بیلجیئم کی ٹیم نے ورلڈ کپ فٹبال میں برونز میڈل جیتا

تیسری پوزیشن کے ساتھ بیلجیئم کی ٹیم نے ورلڈ کپ فٹبال میں برونز میڈل جیتا

فرانس کی ٹیم اپنے کوچ کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے

فرانس کی ٹیم اپنے کوچ کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے

فرانس کے صدر کا جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک انداز

فرانس کے صدر کا جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک انداز

فرانس کی جیت پر پاؤل پاگبا اور ڈجبریل سیڈیبے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے

فرانس کی جیت پر پاؤل پاگبا اور ڈجبریل سیڈیبے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے

 فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 2-4 سے ہرا کر دوسری بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا یوں فرانس کی ٹیم 20 سال بعد دوبارہ ورلڈ چیمپئن بن گئی۔ 

کروشین در اور فرانسیسی صدر، فرانس کی جیت کے بعد کا منظر

کروشین در اور فرانسیسی صدر، فرانس کی جیت کے بعد کا منظر

کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ فٹبال میں رنر اپ رہی

کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ فٹبال میں رنر اپ رہی

ورلڈ کپ فٹبال 2018ء کی چیمپئن فرانس کی ٹیم

ورلڈ کپ فٹبال 2018ء کی چیمپئن فرانس کی ٹیم

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس