0
0
0
فلم سنجو، لیجنڈ ایکٹر سنجے دت کے فلمی کیریئر، جیل کی سزا اور ذاتی زندگی کی مکمل داستان بیان کرتی ہے۔

29 جون کو ریلیز ہونے والی راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو نے صرف تین ہی دن میں انڈین باکس آفس پر ایک سو بیس کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی ہے جس کی بدولت فلم سنجو 2018ء میں ایک ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے دپیکا پادوکون کی پدماوت اور سلمان خان کی ریس تھری کے ساتھ ساتھ باہو بلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

فلم باہو بلی ٹو نے تیسرے دن میں ساڑھے چھیالیس کروڑ کا کاروبار کیا تھا جبکہ سنجو نے 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کیا ہے۔

فلم سنجو میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے بڑی کمال مہارت سے نبھایا ہے۔

راجکمار ہیرانی نے ایک سال پہلے سنجو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے عیاں حقائق کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت کے وہ رنگ بھی دکھائے گئے جو شاید ہی کوئی سٹار اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کرنے کی ہمت کر سکے گا۔

ممتاز فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پبلک نے سنجو کو جادو کی جھپپی دی ہے۔'

دوسرے بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایماندار پائیو پک ہے جسے بیچنے کے لیے نہ تو کسی مصالحے کا استعمال کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سنجے کی زندگی کے اتارچڑھاؤ اور انکے والد سنیل دت کے ساتھ ان کے رشتے اور اس کے بدلتے زاویے کو انتہائی سادگی اور ایمانداری سے پیش کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ فلم لوگوں پر سیدھا اثر کر رہی ہے۔

دیا مرزا، سنجے دت کی بیوی مانیتا دت کے روپ میں

دیا مرزا، سنجے دت کی بیوی مانیتا دت کے روپ میں

پریش راول، سنجے دت کے باپ، سنیل دت کے روپ میں

پریش راول، سنجے دت کے باپ، سنیل دت کے روپ میں

منیشا کوئرالہ نے سنجے دت کی ماں، نرگس دت کا کردار نبھایا

منیشا کوئرالہ نے سنجے دت کی ماں، نرگس دت کا کردار نبھایا

سونم کپور نے ٹینا مونیم (روبی)کا کردار ادا کیا ہے

سونم کپور نے ٹینا مونیم (روبی)کا کردار ادا کیا ہے

بومن ایرانی سونم کپور (روبی) کے باپ بنے ہیں

بومن ایرانی سونم کپور (روبی) کے باپ بنے ہیں

انوشکا شرما کا کردار وینی ڈیاض کے نام سے ایک سوانح نگار کا ہے جو لندن سے ہندوستان میں آتی ہیں

انوشکا شرما کا کردار وینی ڈیاض کے نام سے ایک سوانح نگار کا ہے جو لندن سے ہندوستان میں آتی ہیں

تبو فلم میں سنجے دت (رنبیر کپور) کو ایوارڈ دیتے ہوئے

تبو فلم میں سنجے دت (رنبیر کپور) کو ایوارڈ دیتے ہوئے

اصل زندگی میں بھی سنجے دت نے 2004ء میں منا بھائی (ایم بی بی ایس) کے لئے بہترین کامیڈی پہ ایوارڈ حاصل کیا تھا جو انھیں اداکارہ تبو نے پیش کیا تھا۔ فلم کے لئے اسی منظر کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

وکی کوشال نے سنجے دت کے بہترین دوست کا کردار ادا کیا

وکی کوشال نے سنجے دت کے بہترین دوست کا کردار ادا کیا

کرشمہ تننا

 کرشمہ تننا

جم سرباہ

جم سرباہ

فلم کی کہانی کا کریڈٹ راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی کو جاتا ہے۔

فلم کی کہانی کا کریڈٹ راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی کو جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس