جوہری ہتھیار، روس نے معاہدے پر دستخط کر دیے

روس نے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

ماسکو اور منسک نے بیلاروسی سرزمین پر روسی ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائلوں کی تعیناتی کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

روس نے جمعرات کو کہا کہ یہ قدم مغرب کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے حوالے سے بتایا کہ "روس اور بیلاروس کی مغربی سرحدوں پر خطرات میں انتہائی تیزی سے اضافے کے تناظر میں، فوجی جوہری میدان میں جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”

میزائلوں کی تعیناتی کا اعلان سب سے پہلے صدر ولادیمیر پوتن نے مارچ میں کیا تھا۔

گزشتہ سال یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے پوٹن نے بارہا کہا ہے کہ روس اپنی "علاقائی سالمیت” کے دفاع کے لیے ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں