جاپان کے دیہی علاقوں میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
ایک راہگیر کی جانب سے جاپان کے وسطی صوبے ناگانو کے شہر ناکانو میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع کے بعد پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔
عینی شاہد نے NHK پبلک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ایک خاتون مشتبہ شخص کے تعاقب کے دوران گر گئی جس نے اس پر چاقو سے وار کیا اور دو پولیس اہلکاروں پر گولی مار دی۔
اس شخص نے کہا کہ ’’ایک عورت سڑک سے بھاگتی ہوئی آئی کہ ‘میری مدد کرو’ اور وہ نیچے گر گئی اس کے پیچھے حملہ آور شخص نے تھا جس نے چاقو اٹھا رکھا تھا اور پھر خاتون کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو ٹوپی، ماسک اور چشمہ پہنے شخص کے طور پر بیان کیا ہے۔
شہر کے حکام نے علاقے میں رہنے والوں سے گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ فوری طور پر مشتبہ شخص اور اس کے مقاصد کے بارے میں کوئی اور تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔