0
0
0
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے، انہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا۔

سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حملہ آور نامعلوم نہیں بلکہ بھارتی بھیڑیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا، قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف اعتراف کرچکے ہیں کہ تحریک کو دبانا ممکن نہیں، دنیا بھارتی ہتھکنڈے سمجھے اور حق رائے دہی دلانے میں کردار ادا کرے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس