25 جنوری, 2021
7
خبریںبین الاقوامیکاروبارمشرق وسطی

سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمت سامنے آ گئی

عرب میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

سعودی عرب کی مارکیٹ میں ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 218.33 ریال ہو گئی جبکہ دو روز قبل اس کی قیمت 215.37 ریال تھی۔

اسی طرح ایک گرام 21 قیراط سونے کی قیمت 191.04 ریال ہو گئی جبکہ اس سے پہلے 188.45 ریال تھی۔

اٹھارہ قیراط سونے کی قیمت پیر کے روز 161.52 ریال سے بڑھ کر آج بدھ کو 163.75 ریال فی گرام ہو گئی، اسی طرح 14 قیراط سونا 127.36 ریال فی گرام ہوگیا جو 125.63 ریال فی گرام تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی تولہ سونے کی قیمت 1،600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1،372 روپے اضافے کے بعد 94،907 روپے ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے