0
0
0
فروری میں نیروَ مودی کے بینک فراڈ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد سے 47 سالہ جوہری نیرومفرور ہیں

ارب پتی بھارتی جوہری نیروَ مودی برطانیہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جہاں وہ پناہ لینے کی کوششوں میں ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فروری میں نیروَ مودی کے بینک فراڈ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد سے 47 سالہ جوہری نیرومفرور ہیں۔ ان پر پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 2.8 ارب روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ دی فنانشل ٹائمزکے مطابق بھارتی اور برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مودی نے برطانیہ میں سیاسی دشمنی پر کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی بنیاد پر پناہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ تاہم اس بیان کی مزید تصدیق کے لیے بھارتی اور برطانوی حکام کی جانب سے مزید کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تحقیقات کاروں نے اب تک 25 افراد کو بھی حراست میں لے رکھا ہے جن پر بینک کو دھوکا دینے کے لیے جعلی کاغذات کی تیاری کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ ایک اور بھارتی ارب پتی وجے مالیا پر بھی قرضوں کی عدم ادائیگی کا الزام ہے اور بھارت ان کوششوں میں ہے کہ 2017ء سے برطانیہ میں مقیم وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس