0
0
0
پاکستان جانا بھی چاہوں تو پاسپورٹ نہیں ہے ، مجھے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دینے پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں ابھی تک پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں کیا، پاکستان جانا بھی چاہوں تو پاسپورٹ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطا بق وہ دبئی میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے اور مجھے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے، عدالت نے مبہم فیصلہ دیا جس پر الجھن میں پڑ گیا ہوں۔ عدالتیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تو واپسی ہو سکتی ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس