20 جنوری, 2021
15
خبریںپاکستانحیدرآبادسندھفن و ثقافتکراچی

ماہر لسانیات ڈاکٹر غلام علی الانا انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام علی الانا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال زیر علاج تھے، انتقال کے بعد ان کی میت کو حیدر آباد روانہ کیا گیا، جہاں انہیں آہوں او سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ڈاکٹرغلام علی الانا 1930ء میں ضلع سجاول کےگوٹھ تڑخواجہ میں پیداہوئے،ڈاکٹرالانا نےلسانیات اور تحقیق پرایک درجن سےزائد کتابیں تصنیف کیں۔

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے معروف تعلیمی ماہر غلام علی الانا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام علی الانا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی سندھ نے مرحوم غلام علی الانا کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے