28 جنوری, 2021
18
خبریںبین الاقوامیدیگر سپورٹسکھیل

مائیک ٹائسن کی 15 سال بعد رنگ میں واپسی، فائٹ کا نتیجہ کیا رہا؟

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ فائٹ میں مائیک ٹائسن اور روئے جونز مدمقابل آئے، ٹائسن اور جونز نے ایک دوسرے پر جم کر مکے برسائے، آٹھ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ 76 ، 76 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہو گئی۔

ٹائسن نے ابتدائی دو راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری حاصل کی لیکن تیسرا راؤنڈ جونز نے 9-10 سے اپنے نام کیا۔

چوتھے اور پانچویں راؤنڈز میں ٹائسن پھر چھائے گئے اور دونوں راؤنڈز 9-10 سے ٹائسن کے حق میں رہے لیکن چھٹے راؤنڈ سے روئے جونز کا پلڑا بھاری رہا اور مسلسل تین راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری لی اور یوں فائٹ ڈرا ہو گئی۔

آٹھ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ 76، 76 پوائنٹس کے ساتھ ڈرا ہوئی۔

فائٹ کے بعد ٹائسن کا کہنا تھا کہ ڈرا بھی اچھا نتیجہ ہے جبکہ جونز جونئیر نے کہا کبھی بھی ڈرا سے مطمئن نہیں ہوتا لیکن ٹائسن مضبوط ہیں اور ان کے ہر مکے سے تکلیف ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے