17 جنوری, 2021
5
خبریںافریقہبین الاقوامی

نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ : 43 کسانوں کو ذبح کر دیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گاؤں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کو ذبح کر دیا گیا جبکہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور 8 لاپتہ ہیں۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہو گئے تھے۔

مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اُٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان علاقوں میں بوکوحرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے