20 جنوری, 2021
6
خبریںبین الاقوامیفلمزفن و ثقافتکاروبارہالی ووڈ

حقیقی زندگی پر بنی دلچسپ دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘

فلمساز ایلس کی دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘ ایسے ہی ایک شخص کی حقیقی زندگی پر بنی ہے جو زندگی میں انتھک محنت کرتے ہیں-

سخت محنت کر کے غریب سے امیر بننے کی داستانیں تو بہت ہیں لیکن غریب سے امیر اور دوبارہ غریب اور پھر سے امیر بننے والے لوگ شاز و نادر ہی پیدا ہوتے ہیں فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘ ایسے ہی ایک شخص کی حقیقی زندگی پر بنی ہے-

فلم کی بنیاد ایلس کا یہ تجسس تھا کہ دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں کیلیفورنیا میں ڈونٹ کی اتنی زیادہ دکانیں کیوں ہیں؟ اور وہ سب کمبوڈیائی افراد کیوں چلاتے ہیں؟

ایلس کی تلاش انہیں ٹیڈ نگوائے تک لے گئی جو 1975ء میں کمبوڈیا کی خانہ جنگی سے جان بچا کر امریکہ پہنچے یہاں انہوں نے ڈونٹ شاپ میں کام شروع کیا اور انتھک محنت سے کروڑ پتی بن گئے۔

انہوں نے تقریباً 100 کمبوڈیائی خاندوں کو اسپانسر کیا اور امریکہ پہنچنے پر ہر ایک کو ڈونٹ کی دکان شروع کرنے میں مدد دی اپنے عروج پر ٹیڈ کو جوئے کی لت لگ گئی اور وہ کافی دولت کھو بیٹھے اور باقی دولت انہوں نے کمبوڈیائی سیاست میں گنوا دی۔

لیکن ٹیڈ نے ہمت نہیں ہاری اور امریکہ میں ریئل اسٹیٹ کا کام شروع کیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ پھر سے کروڑ پتی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے