17 جنوری, 2021
9
خبریںپاکستانسندھسیاستلاڑکانہ

بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی: اسد عمر کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انصاف ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کروائے گی بھی یا نہیں، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چند خاندانوں کی دولت بڑھ رہی ہے، سندھ میں زرداری حکومت کے دن ختم ہوتے جارہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ تین صوبائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد منظور کیں، فی الحال کالا باغ ڈیم پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں سندھ میں کام نہیں کرایا، سندھ کا دورہ کر کے وزیراعظم کی ہدایت پر ان علاقوں کے لیے اسکیم بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں جاری تنظیمی رسہ کشی کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کی کشتی آگے بڑھتی نظر آرہی ہے، کوئی بھی شخص ڈوبتی ہوئی کشتی میں سوار نہیں ہوتا۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر احساس پروگرام سے غریب افراد کی مدد کی، جب غریبوں میں پیسے بانٹ رہے تھے تو تب وزیراعلٰی سندھ نے کہا کورونا پھیلے گا، اب ان کو ملتان میں کرونا وائرس پھیلنے کا ڈر نہیں ہے، اپوزیشن اس وقت صرف کرونا پر سیاست کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے