20 جنوری, 2021
12
خبریںپاکستانتعلیم و صحتحیدرآبادسندھکاروبار

’صبح ساڑھے 11 سے دوپہر3 بجے تک شادی کی اجازت‘ نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں شادی کی تقریبات سے متعلق بڑا فیصلہ ہے جس کے تحت حیدرآباد کے شہری رات کو شادی کی تقریب منعقد نہیں کر سکیں گے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدر آباد میں اب صرف دن میں شادی کی تقریبات ہوں گے جبکہ ایس او پیز کے تحت شادی و دیگر تقریبات کو صرف آوٹ ڈور منعقد کی جائیں گی۔

سندھ حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا جس تحت یکم دسمبر سے شادی کی تقریبات صبح 11 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3بجے تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں بازار، مارکیٹ اور دکانوں پر کپڑوں کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو بند جگہ پر رش لگانے سے گریز کرنا ہو گا۔

حکومت نے واضح کیا کہ سرکلر کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے