28 جنوری, 2021
4
خبریںبین الاقوامیپاکستاندیگر سپورٹسکھیل

پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے کیرتھر ماؤنٹین کو سر کر لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے کیرتھر ماؤنٹین کو سر کر لیا، کیرتھر ماؤنٹین کی اونچائی 3،600 فٹ بلند ہے، اسد علی میمن نے اس سے قبل روس اور ارجنٹینا کی بلند ترین مقام سر کیا ہوا ہے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا ہدف افریقہ کا بلند ترین مقام کلی مجارو ہے جو 19،340 فٹ بلند ہے۔

واضح رہے کہ کیرتھر پہاڑ ضلع جامشورو میں واقع ہے جبکہ کوہ پیما اسد علی میمن کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔

یاد رہے کہ کوہ پیما اسد علی میم نے ماؤنٹ ایلبرس کے بعد ماؤنٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تھا، اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی سیون سمٹ (دنیا کی 7وں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں جن کی تعداد 9 ہے) مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے