17 جنوری, 2021
1
خبریںافریقہبین الاقوامیجرم و انصاف

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خودکش دھماکہ، 7 ہلاک اور 10 زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع آئس کریم پارلر کے مرکزی دروازے پر ایک شخص نے تلاشی کے بغیر جانے کی کوشش میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی شدت پسند جماعت اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

رواں برس اگست میں ساحل کے قریب ایک لگژری ہوٹل پر الشباب کے بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسی ماہ الشباب کے 4 جنگجوؤں کو دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جس کے بعد الشباب نے فوجی اڈے پر حملہ کر کے 7 اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے